بتایا جاتا ہے کہ مشرقی چین میں اب تک ایک سو بیس افراد میں برڈ فلو کے اس نئے وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔
چین میں برڈ فلو کے نئے وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے۔
چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے جمعرات کو بتایا گیا ہے کہ برڈ فلو کے نئے وائرس ایچ سیون این نائن کی وجہ سے چین کے وسطی صوبے ہنان میں ایک پچپن سالہ شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا علاج کیا جا رہا تھا، اس کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکا۔
بتایا جاتا ہے کہ مشرقی چین میں اب تک ایک سو بیس افراد میں برڈ فلو کے اس نئے وائرس کی تشخیص کی گئی ہے۔ دوسری طرف تائیوان میں بھی ایک شخص میں اس وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
عالمی ادارہ ِ صحت نے ایچ سیون این نائن کو فلو کا ’مہلک ترین‘ وائرس قرار دیا ہے۔ فلو کے اس نئے وائرس ایچ سیون این نائن سے تیز بخار اور نمونیا لاحق ہو جاتا ہے۔
گذشتہ ہفتے چینی تحقیق دانوں نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ برڈ فلو وائرس اُن پولٹری مارکیٹوں میں پرندوں سے انسانوں میں پھیلا جہاں ان پرندوں کو ذبح کرکے فروخت کیا جاتا ہے۔