چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وسطی صوبے ہنان میں پیر کی صُبح کوئلے ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 46 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
پِن دنگشان شہر میں پیش آنے والے اس حادثے کے وقت کان میں 72 مزدور کا م کر رہے تھے جن میں سے مقامی حکام کے مطابق 26 بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔
فوری طور پر اس واقعے کی مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
گزشتہ سال چین میں کوئلوں کی کانوں میں ہونے والے حادثات اور دھماکوں میں 2,600 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کے لیے غیر مناسب حفاظتی اقدامات کے حوالے سے دنیا میں چین کی کانیں خطرناک ترین سمجھی جاتی ہیں۔