چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ملک کے جنوب مغربی صوبہ گوازہو (Guizhou ) میں کوئلے کی کان میں ہفتہ کو 21 کان کن پھنس گئے۔
خبررساں ادارے ژینہواکے مطابق 29 افراد کان میں موجود تھے لیکن بڑی تعداد میں کوئلہ گرنے سے وہ وہاں پھنس گئے ۔ حکام کے مطابق ان میں سے آٹھ کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔
چین میں کوئلے کی کانیں سب سے ہلاکت خیز ہیں اور ہر سال ہزاروں کان کن مختلف حادثات میں ہلاک ہو جاتے ہیں ۔