چین: کمیونسٹ انقلاب کی 70 ویں سالگرہ پر طاقت کا مظاہرہ
چینی انقلاب کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی پریڈ کے میں شامل پیپلز لبریشن آرمی کے اہلکار تیانن مین اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔
پریڈ کے شرکأ نے چین کا قومی پرچم تھاما ہوا تھا۔
پریڈ کے شرکأ پیلے اور سرخ رنگ کے کپڑے سے بنے پھولوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں۔
پریڈ کے اختتام پر ان گنت فاختاؤں کو فضا میں چھوڑا گیا۔ فضا میں اڑتی فاختائیں اور ان کے نیچے لہراتے سرخ پرچم ایک دلکش منظر پیش کر رہے ہیں۔
چین میں کمیونسٹ انقلاب کے موقع پر ہونے والی تقریبات میں چینی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی شہریوں نے بھی بڑے پیمانے پر شرکت کی۔
پریڈ میں شریک غیر ملکی شہریوں کا ایک منظر۔ پس منظر میں تیانن مین اسکوائر بھی نظر آرہا ہے۔
ایک فوجی گاڑی بغیر پائلٹ کے اڑنے والا طیارہ لے کر تیانن مین اسکوائر کے قریب سے گزر رہی ہے۔
پریڈ کے شرکأ چین کا خصوصی طور پر تیار کردہ قومی پرچم ہاتھوں میں تھامے تیانن مین اسکوائر کے سامنے سے گزر رہے ہیں۔
پریڈ میں شامل ایک فلوٹ چین کے قومی ترانے پر پرفارم کرتے ہوئے منزل کی جانب گامزن ہے۔
ایک فلوٹ پر چینی رہنما ڈینگ ژیاؤپنگ کی تصویر نصب ہے۔
پریڈ میں الیکٹرک اسکوٹرز پر سوار کچھ ایسے افراد بھی شرکت تھے جو گھر گھر کھانا فراہم کرنے کا کام انجام دیتے ہیں۔ ان کی شرکت کا مقصد نئی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کرنا تھا۔
پریڈ کے شرکأ رنگ برنگ کپڑے پہنے خوشیاں منا رہے ہیں۔
پریڈ میں خواتین فوجی اہلکار بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ انہوں نے قومی پرچم کے رنگ سے مشابہہ سرخ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
چین کی امن فوج میں شریک خواتین اہلکار مارچ کر رہی ہیں۔
پریڈ میں شامل فوجی اہلکار اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پریڈ کے اختتام پر کچھ خواتین کیمرے کو دیکھ کر ہاتھ ہلاتے ہوئے۔
چین کے صدر شی جن پنگ اور کمیونسٹ پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے بھی فوجی پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کیری لیم بھی موجود تھے۔ صدر شی جن پنگ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ کوئی طاقت اس عظیم قوم کے وقار کو متزلزل نہیں کرسکتی۔