واشنگٹن —
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے مطابق، کرونا وائرس کی عالمی وبا سے دنیا بھر میں 72 فیصد بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی ہے اور اب وہ تعلیم غیر روایتی طریقوں کے ذریعے حاصل کر رہے ہیں۔
اب جب کہ بہت سے ممالک میں لاک ڈاؤن ختم ہو رہا ہے تو سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بھی کھل رہی ہیں۔ ایسے میں کرونا وائرس نے ہماری تعلیم کو کیسے متاثر کیا اور ہمارے بچے سکولوں میں اب کس طرح حاصل کریں گے؟ یہ تصاویر اس کی عکاسی کرتی ہیں۔
ویتنام کے شہر ہنوئی میں ماسک پہنے بچے قومی ترانہ پڑھ رہے ہیں
جرمنی میں ٹیچر کیمسٹری کی کلاس پڑھا رہی ہیں۔ طالب علم ایک دوسرے سے 6 فٹ کے فاصلے پر بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں سکول 4 مئی سے کھل گئے ہیں۔
اسرائیل میں بچے کلاس روم میں حفاظتی سامان پہنے ہوئے ہیں۔ یروشلم میں پرائمری سکولوں کو 3 مئی کو کھول دیا گیا تھا۔
یروشلم کے نواحی گاؤں کے سکول میں بچوں کو حفاظتی سامان پہننے اور سماجی دوری کے طریقے سکھائے جا رہے ہیں
اسرائیل کے سکول میں بچوں کو ہیینڈ سینیٹائزر دیا جا رہا ہے۔
چین کے سکول میں بچے کرونا وائرس ٹیسٹ کے لیے قطار بنائے کھڑے ہیں۔
برلن میں سکول کے میدان میں فاصلہ قائم رکھنے کے لیے دائرے بنائے گئے ہیں۔
ہانگ کانگ کے سکول میں بچے ماسک پہنے امتحان دے رہے ہیں۔
تائیوان کے سکول میں بچے پلاسٹک کی پارٹیشن میں لنچ کر رہے ہیں۔
بینکاک کے مذہبی سکول میں بچے ماسک اور شیلڈ پہنے پڑھ رہے ہیں۔