نیویارک کی ایک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی ایک پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹ نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر وائس آف امریکہ کو بتایا کہ وہ نہیں سمجھتیں کہ گزشتہ برس امریکہ میں رہتے ہوئے وہ ملک کی پہلی آئینی ترمیم کے تحت اپنے حق اظہار کو استعمال کر سکتی تھیں۔
جیوری نے اس نظم کے انتخاب سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس نظم کا ترجمہ کرتے ہوئے پورنا سوامی نے شاعرانہ حساسیت اور ذوق کو نقصان پہنچائے بغیر اس نظم کا دیانت دارانہ ترجمہ کیا۔
ایجنسی کے پاس ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد کو پناہ دینے کی صلاحیت ہے لیکن اب تک ڈھائی لاکھ کے قریب افراد نے ان کے شیلٹرز میں پناہ لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایجنسی پناہ گزینوں کو خوراک، پینے کا صاف پانی، بجلی، طبی اور نفسیاتی سہولیات فراہم کرتی ہے۔
پارلیمان میں رانا تنویر کی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر تنقید ہو یا تیمور جھگڑا کی ذومعنی ٹوئٹ، مبصرین اسے ملک میں بڑھتی سیاسی پولیرائزیشن اور عورتوں سے متعلق معاشرے کی پدر شاہی سوچ کی عکاسی قرار دیتے ہیں۔
وفاقی ریزرو کے چیئرمین جیروم پاؤل نے سرمایہ کاروں کو بینکنگ کے نظام کے استحکام کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں دیوالیہ ہونے والے امریکہ کے سلیکون ویلی بینک کی انتظامیہ معاملات سنبھالنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے۔
یہ جبہ خاص مواقع پر پہنا جاتا ہے۔ پہلا، شادی کے موقع پر، دوسرا سرکاری تقریبات میں حکام کی جانب سے پہنا جاتا ہے اور تیسرا خوشی کے مواقع، جیسے عید وغیرہ پر حکام اسے پہنتے ہیں۔
اس اہم کیس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکہ کی پہلی آئینی ترمیم میں تفویض آزادی اظہار کا قانون فنکاروں کو امتیاز ی سلوک کے خلاف قوانین سے استثنا فراہم کرتا ہے۔
ملک میں رواں برس مئی میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے 1974 کے رو ورسز ویڈ کے عدالتی فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے بعد کانگریس پر کنٹرول حاصل کرنے کی دوڑ مزید تیز ہوگئی ہے۔ ایسے میں ابارشن ان انتخابات کے دوران ایک اہم طے طلب معاملہ بن کر ابھرا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز ایک سماعت کے دوران سینیٹر اختر مینگل کو بلوچ طلبا کو ہراساں کئے جانے کے خلاف بنائے گئے کمیشن کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم معاملہ ہے، بلوچ طلبا تعلیم کی غرض سے آتے ہیں، بلوچ طلبا کیوں غیر محفوظ ہیں؟
پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن کے فلسطینی ریاست کے دیرینہ مسئلے کی وجہ سے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس کے کسی سرکاری وفد نے اسرائیل کا دورہ نہیں کیا۔
معاہدے کے تحت پاکستان کی موجودہ ایف سولہ کی فلیٹ کی مرمت اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ اس معاہدے میں پاکستان کو کسی نئے قسم کے ہتھیار کی صلاحیت فراہم نہیں کی جائے گی۔
’’جن کے پاس بچت تھی وہ باہر چلے گئے۔ کچھ اپنے آبائی گھروں، کاروباروں، ملازمتوں اور سکولوں کو چھوڑ کر گئے۔ کسی کا سیمسٹر اور تعلیم پر بہت فرق پڑا۔ لوگوں نے اونے پونے اپنی جائدادیں بیچیں، لوگ اس سوچ میں پڑ گئے تھے کہ اب اگلی باری کس کی ہوگی۔‘‘
سینیٹر سحر کامران پر بننے والی میم ’’واؤ گریپس‘‘ گزشتہ چند برسوں پر انٹرنیٹ پر بہت مقبول رہی ہے اور کئی مواقع پر ٹک ٹاک اور دوسرے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر وائرل ہوچکی ہے۔
امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں یو ایس مجسٹریٹ جج سارہ نیٹبرن نے اپنی تجاویز میں کہا کہ افغانستان کے سینٹرل بینک ڈا افغان بینک امریکی عدالت کے اختیارات سے باہر تھا اور یہ کہ اس طرح اثاثے ضبط کرنا اس بات کا اقرار ہے کہ طالبان ہی دراصل افغان حکومت ہیں، جس کا اختیار صرف امریکی صدر کو حاصل ہے۔
دنیا کے بیس سب سے زیادہ آبادی والے ممالک میں بڑے پیمانے کے سرکاری پراجیکٹس میں سرمایہ کاری میں پاکستان صرف مصر سے آگے ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت یہ مشقیں ماضی میں بھی ہوتی آئی ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد دہشت گردی کی روک تھام کے لیے علاقائی تعاون کا فروغ ہے۔
ٹرانس رائیٹس ایکٹوسٹ ڈاکٹر مہرب معیز اعوان نے ٹوئٹر پر تبصرہ شئیر کیا کہ رواں ماہ کی بیس تاریخ کو انہوں نے ایک مقامی سکول کے زیر اہتمام تقریب ’ٹیڈ ایکس آئی ایس ایل‘ میں شرکت کرنا تھی۔ جہاں اب انہیں تقریر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔
پولیس نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی تھی کہ مقامی جاسوس اور نفاذ قانون کے وفاقی حکام ہلاکتوں کے واقعات کے درمیان ممکنہ تعلق کی تلاش میں ہیں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے نیو میکسیکو کے ایلبکرکی میں ایک چوتھے مسلمان شخص کی ہلاکت کے بعد، جسے حکام ٹارگٹ حملے قرار دے رہے ہیں، اتوار کے روز مسلم کمیونٹی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کی ۔بائیڈن نے چوتھی موت کی خبر کے بعد ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ان ہلاکتوں سے ناراض اور غمزدہ ہیں۔
فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی کوششیں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ انسٹاگرام کی جانب سے گزشتہ ہفتے جاری کئے جانے والے نئے فیچرز پر دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تبصرے کئے جا رہے ہیں۔
مزید لوڈ کریں