بنگلا دیش پریمیئر لیگ کا افتتاح

فائل فوٹو

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو ڈھاکا میں منعقد ہوئی ۔ ٹی ٹوئنٹی نوعیت کے اس ٹورنامنٹ میں دنیائے کرکٹ کے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستانی کرکٹ کے 17 کھلاڑیوں نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدے کیے ہیں لیکن متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے باعث ان میں سے بعض کی شرکت کچھ مشکل نظر آرہی ہے۔

بھارت کا کوئی کھلاڑی اس ایونٹ میں شامل نہیں ہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے کھلاڑی ثابت ہوئے جنہیں ڈھاکا گلیڈیئٹرز نے سات لاکھ ڈالر میں خریدا۔

ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز جمعہ کو ہورہا ہے اور اس ایونٹ میں کل 33 میچ کھیلے جائیں گے۔