پاکستان کے آل راؤنڈر کرکٹر شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ بولی حاصل کرنے والے کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
جمعرات کو ڈھاکا میں چھ مختلف فرنچائزز کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کا مرحلہ مکمل ہوا جس میں پاکستان کے شاہد آفریدی کو ڈھاکا گلیڈی ایٹرز نے سات لاکھ ڈالرز کی کامیاب بولی دے کر حاصل کرلیا۔
البتہ شاہد آفریدی 10 سے 28 فروری تک ہونے والے بنگلہ دیش پریمئر لیگ (بی پی ایل) مقابلوں کے صرف دو ابتدائی میچوں کے لیے ہی دستیاب ہوں گے کیونکہ انھیں اپنی قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات روانہ ہونا ہوگا۔
دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ بولی ویسٹ انڈیز کے کرس گئیل کی لگی جو پانچ لاکھ 51 ہزار ڈالر تھی۔
بی پی ایل میں پاکستان کے شعیب ملک کو چٹاگانگ نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں خریدا ہے۔
بھارت کا کوئی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی بولی میں شامل نہیں تھا۔