دبئی میں کھیلے جانے والے میچ میں توقع کی جارہی تھی کہ گزشتہ میچ میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کے تناظر میں پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی کی جائے گی لیکن دوسرا میچ بھی ان ہی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں اب سے کچھ دیر قبل 30 اوورز کے اختتام پر چار وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے ہیں۔
دبئی میں جمعہ کو پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس بار بھی اس کے ابتدائی بلے باز ناصر جمشید صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ 52 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب محمد حفیظ کو مکلارین نے کلین بولڈ کیا۔
کپتان مصباح الحق 25 اور احمد شہزاد 58 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پہلے میچ میں بلے بازوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے توقع کی جارہی تھی کہ پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی کی جائے گی لیکن جمعہ کو پاکستان ان ہی کھلاڑیوں سے ساتھ میدان میں اترا ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
شارجہ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ایک رن سے فتح حاصل کر کے سیریز میں ایک، صفر سے برتری حاصل کر لی تھی۔
اس میچ میں پاکستانی بلے بازوں کی ناقص کارکردگی پر ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ جیت کے لیے درکار 17 رنز کے حصول میں اس کے چھ کھلاڑی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میچ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ان کے بلے بازوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے۔
پاکستان کی میزبانی میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقی بلے بازوں کو پاکستانی بالروں نے 183 رنز پر ہی آؤٹ کر دیا تھا۔
لیکن پچاس اوورز میں 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز ناکام رہے اور پوری ٹیم سینتالیسویں اوور میں آؤٹ ہوگئی۔