واشنگٹن —
جنوبی افریقہ نے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو ایک رن سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کرلی ہے۔
بدھ کو شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان یہ میچ بآسانی جیت لے گا۔
لیکن پاکستانی بالرز کی کامیابی کو قومی ٹیم کے بلے باز برقرار نہ رکھ سکے اور پاکستان کی پوری ٹیم 3ء46 اوورز میں 182 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے قومی ٹیم کو ایک مستحکم آغاز فراہم کیا لیکن آخر کی چھ وکٹیں صرف 17 رنز کے عوض گریں جنہوں نے بظاہر جیتی ہوئی بازی پلٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد 58 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کپتان مصباح نے 31 رنز بنائے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے وین پارنیل اور عمران طاہر نے 3، 3 جب کہ مارن مورکل اور ٹسوٹسوب نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر انگرام بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
دوسری وکٹ سہیل تنویر نے حاصل کی جنہوں نے ڈومنی کو آؤٹ کیا۔ بعد ازاں سعید اجمل اور شاہد آفریدی نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقہ کے بلے باز پاکستانی بالروں کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 5ء49 اوورز میں 183 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
وین پار نیل 56 اور ڈیوڈ ملر 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاہد آفریدی نے تین اور سہیل تنویر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات ہی میں ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر رہی تھی۔
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹی20 میچز بھی کھیلیں گی۔