گروپ بی کی ٹیموں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے درمیان منگل کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر272 رنز بنائے ہیں۔
ابتدا ہی سے جنوبی افریقہ کی ٹیم مخالف ٹیم کے سامنے جم کر نہ کھیل سکی اور اس کے صرف ایک بلے باز ڈومینی 99 رنز بنا سکے۔
جنوبی افریقہ نے اس سے پہلے چار میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں جب کہ آئرلینڈ نے چار میچوں میں واحد فتح انگلینڈ کے خلاف میچ میں حاصل کی تھی اور پوائنٹس ٹیبل پروہ دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
انگلینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت اپنے نام کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم کو دیگر ٹیمیں اب اتنا آسان ہدف تصور نہیں کررہیں۔
جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر اور بلے باز ڈی ویلیرز زخمی ہیں اور منگل کو ہونے والے میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔