پولیس کا کہناہے کہ جمعرات کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس کے ایک ہوٹل میں اس وقت ایک چھوٹے پیمانے کا بم دھماکہ ہوا جب وہاں عالمی معیشت کو درپیش مسائل سے ایک کانفرنس میں عالمی راہنما شریک تھے۔
سوئس پولیس کا کہناہے کہ ’ موروسانی ‘ ہوٹل میں ہونے والے دھماکے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور وہاں چیزوں کو معمولی نقصان پہنچا۔
عالمی معاشی ادارے نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دھماکہ آتش بازی کے باعث ہوا۔
ورلڈ اکنامک فورم کے تحت سوئٹزر لینڈ کے ایک تفریحی قصبے میں ابھرتی ہوئی معیشتوں اور حکومتوں کو درپیش مالی مشکلات پر ہونے والی کانفرنس میں دنیا بھر سے سیاسی اور تجارتی شخصیات شریک تھیں۔