بجٹ دفتر کے مطابق، کٹوتی کا یہ سبب صحت عامہ کی دیکھ بھال کا قانون اور اس میں شامل کوریج کی شقیں ہیں، جن کی رو سے اُن افراد اور کاروباری اداروں پر جو انشورنس حاصل نہیں کرتے، میڈیکیئر کی قدغنیں اور جرمانہ لاگو ہوتا ہے
واشنگٹن —
توقع ہے کہ اس سال امریکی حکومت کے بجٹ خسارے میں تقریباً ایک تہائی کے تناسب سے کمی واقع ہوگی، جس میں سے زیادہ تر کمی ’ایفرڈایبل کیئر ایکٹ‘ پر عمل درآمد کی بنا پر ہوگی، جس کا موجب صحت عامہ کی دیکھ بھال کے لیے دی جانے والی حکومتی مراعات میں کٹوتی ہوگی۔
کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) نے پیر کے دِن اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2014ء میں بجٹ خسارہ 492 ارب ڈالر ہوگا، جو مجموعی قومی آمدن (جی ڈی پی) کا 2.8 فی صد ہے؛ جب کہ 2013ء میں اس مد میں خسارہ تقریباً 680 ارب ڈالر تھا، جو مجموعی قومی آمدن کا 4.1 فی صد بنتا ہے۔
بجٹ دفتر کے مطابق، کٹوتی کا یہ سبب صحت عامہ کی دیکھ بھال کا قانون اور اس میں شامل کوریج کی شقیں ہیں، جن کی رو سے اُن افراد اور کاروباری اداروں پر جو انشورنس حاصل نہیں کرتے، اُن پر میڈیکیئر کی قدغنیں اور جرمانہ لاگو ہوتا ہے۔
ادارے نے بتایا ہے کہ یہ متواتر پانچ برسوں سے خسارے میں کمی کا رجحان جاری ہے۔
تاہم، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015ء کے بجٹ میں کمی میں اضافہ آئے گا، کیونکہ آبادی کی عمر میں اضافہ ہو رہا ہے، جس بنا پر صحت کی دیکھ بھال پر اٹھنے والی لاگت بڑھ رہی ہے؛ جب کہ وفاقی قرضہ جات پر سود میں اضافہ ہو رہا ہے۔