دبئی ایئر شو میں دنیا بھر سے 1300 کمپنیاں شریک
دبئی میں ایئر شو 2019 کا آغاز ہو چکا ہے۔
دنیا بھر سے لگ بھگ 1300 کمپنیاں اپنے ساز و سامان کے ساتھ شریک ہیں۔
اماراتی ایئر لائن کی جانب سے ایئر بس کو اے 350 ماڈل کے 50 جہاز تیار کرنے کا آرڈر بھی موصول ہوا ہے۔
ان سودوں کی تعداد 58.7 ارب درہم بنتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق مشرقِ وسطٰی کی ایئر انڈسٹری کے لیے اگلے 20 برسوں میں 64 ہزار پائلٹ درکار ہوں گے۔
دبئی ایئر شو میں امریکی جنگی جہاز بھی نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔
روسی ساختہ جنگی جہاز نمائش کے لیے موجود ہیں۔
یہ ایئر شو کئی افراد کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے۔
ایئر شو میں ہیلی کاپٹروں کے مختلف ماڈلز بھی پیش کیے گئے ہیں جن میں پائلٹ کے بغیر اڑنے والے ہیلی کاپٹر بھی شامل ہیں۔
بغیر پائلٹ اڑنے والا روسی ساختہ ہیلی کاپٹر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
سولہ سو پچاس کلو گرام کا یہ ہیلی کاپٹر 234 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر روس میں تیار کیا گیا ہے۔
دبئی ایئر شو میں مسافر بردار جہازوں کے کرتب بھی پیش کیے گئے۔
اس سال دبئی ایئر شو میں لگ بھگ 140 ارب ڈالر کے سودے متوقع ہیں۔
دبئی ایئر شو کا آغاز اتوار 17 نومبر کو ہوا تھا اور یہ نمائش 21 نومبر تک جاری رہے گی۔