اُن کی حکمرانی میں مصر نے اسرائیل کے ساتھ امن اور مغرب کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے
کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ تقریباً 30سالہ دور ِ اقتدار کے دوران حسنی مبارک نے مصر کو مستحکم رکھنےکےلیے کام کیا، تاہم متعدد افراد کا کہنا ہے کہ ملکی استحکام کےلیےایک بہت بڑی قیمت ادا کی گئی۔
82برس کے سابق فضائیہ کے کمانڈر1981ء میں اپنے پیش رو، انورسادات کے قتل کے بعد مسندِ صدارت پر فائز ہوئے۔
مسٹر مبارک ، مسٹر سادات کے نائب صدر تھے اور اُنہی کے ہمراہ کھڑے تھے جب قاہرہ میں ہونے والی ایک فوجی پریڈ میں سادات کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مسٹر مبارک پر چھ بار قاتلانہ حملے ہو چکے ہیں۔