نئے وزیراعظم محلب نے کہا کہ اُن کی کابینہ میں شامل وزرا ہر ہفتہ کا منصوبہ پیش کریں گے جس پر کابینہ میں غور ہو گا۔
مصر میں ابراہیم محلب نے منگل کو بطور وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف اُٹھایا جس کے بعد اُن کی کابینہ میں شامل وزرا نے حلف لیا۔
ابراہیم محلب اور اُن کی کابینہ نے ملک کے صدر عبد الفتاح السیسی کے سامنے حلف لیا۔ فوج کے سابق سربراہ السیسی نے حال ہی میں صدارتی انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی تھی۔
مصر کے ایک اخبار نے وزیراعظم محلب کا بیان شائع کیا جس میں اُنھوں نے کہا کہ ’’اب آرام کا کوئی وقت نہیں ہے۔‘‘
اُنھوں نے کہا کہ ہم اپنا کام صبح سویرے شروع کریں گے اور منصبوے کے مطابق تمام وزرا مل کر اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
مصر کی معیشت کی اس وقت سالانہ شرح نمو 3.2 فیصد ہے جو کہ ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے ملازمتوں کے ضروری مواقع پیدا کرنے کے لیے کافی نہیں ہے۔
مصر کو گزشتہ تین سالوں سے سیاسی بحران کا سامنا ہے اور اس دوران دو صدور کی حکومت کے تختے اُلٹے گئے جب کہ تشدد کے واقعات میں سینکڑوں لوگ ہلاک ہوئے۔
نئے وزیراعظم محلب نے کہا کہ اُن کی کابینہ میں شامل وزرا ہر ہفتہ کا منصوبہ پیش کریں گے جس پر کابینہ میں غور ہو گا۔
کابینہ میں 34 وزرا شامل ہیں جن میں سے 14 پہلی مرتبہ کسی بھی کابینہ کا حصہ بنے ہیں۔ ابراہیم محلب کی کابینہ میں چار خواتین وزرا بھی شامل ہیں۔