رخصت ہونے والے وزیر دفاع حسین طنطوی کی جگہ صدر مورسی نے عبد الفتاح السیسی کا تقرر کیا ہے۔ طنطوی برطرف صدر حسنی مبارک کی باقیات میں سے تھے۔
مصر کے صدر محمد مورسی نے اپنے وزیر دفاع اور فوجی کونسل کے سربراہ کو ریٹائر کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
ایک صدارتی ترجمان نے اتوار کو اعلان کیا کہ مسٹر مورسی نے ایک آئینی اعلامیئے کو بھی منسوخ کردیا ہے جسے فوج نے اُن کے انتخاب کے فوری بعد منظور کیا تھا اور جِس کے تحت اعلیٰ کمانڈروں کو وسیع اختیارات تفویض کیے گئے تھے۔
رخصت ہونے والے وزیر دفاع حسین طنطوی کی جگہ صدر مورسی نے عبد الفتاح السیسی کا تقرر کیا ہے۔ طنطوی برطرف صدر حسنی مبارک کی باقیات میں سے تھے۔ اُنھوں نے ایک سینئر جج محمود مکی کو اپنا نائب صدر مقرر کیا ہے۔
پچھلے ہفتے مسٹر مورسی کی طرف سے اپنے انٹیلی جنس سربراہ اور شمالی سنا کے گورنر کو ہٹائے جانے کے اعلان کے بعد یہ تازہ ترین اہم تنظیم نو کا اقدام ہے۔
پچھلی تنظیم نو کے دوران جِس میں بھی ملٹری پولیس کے کمانڈر کی جگہ نئی تقرری کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ایسے میں سامنے آئی جس سے کچھ ہی روز قبل شدت پسندوں نے جزیرہ نما سنائی میں فوج کے خلاف پہلا ہلاکت خیز حملہ کیا تھا، جس میں مصر کے 16 سرحدی محافظ ہلاک ہوئے۔