مصر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے۔ یہ مظاہرین فوجی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔
جمعہ کو ہلاک ہونے والوں میں ایک سینئر مذہبی رہنما بھی شامل ہیں۔
قاہرہ میں سینکڑوں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے اور فوجی پولیس پر پتھراؤ کے ساتھ ساتھ آگ کے گولے پھینکنے لگے۔ سکیورٹی فورسز نے جواباً فائرنگ بھی کی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وہ ربڑ کی گولیاں چلا رہے تھے یا اصلی اسلحہ استعمال کررہے تھے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ بدامنی جمعرات کو اس وقت شروع ہوئی جب سکیوٹی اہلکاروں نے کابینہ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دینے والوں کو وہاں سے ہٹانے کی کوشش کی۔