چار ماہ بعد کرکٹ بحال، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مدِ مقابل

برطانوی بلے باز جو ڈینلی نے ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤنسرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جب کہ کئی بالز پر زور دار شاٹس لگائے۔
 

انگلینڈ کے جوڈینلی، ویسٹ انڈین بالر شینن گیبریل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سیمنز انگلینڈ کے خلاف ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھنے کے لیے گراؤنڈ میں موجود رہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف باؤنڈری پر تعینات رہے۔

ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جان کیمبل اوور ختم ہونے پر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق کرتے رہے۔
 

پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کے جو ڈینلی کو آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو کچھ راحت ملی۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر مخالف ٹیم کے کھلاڑی ڈینلی کو گیند کرانے کے بعد خود ہی فیلڈنگ کر رہے ہیں۔