فلمی کاروبار سے جڑے بڑے بڑے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگر فلم ’بہترین‘ ثابت نہ ہو سکی تو کم از کم اچھی ضرور ثابت ہوگی
سال 2013ء کی سب سے بڑے بجٹ میں تیارہونے والی فلم ’ریس ٹو‘ کے بعد آج رواں سال کی دوسری بڑے بجٹ کی فلم ”ہمت والا“ ریلیز ہوگئی۔
فلم کے ڈائریکٹر ہیں ساجد خان اور فلم کے ہیرو ہیں اجے دیوگن۔ فلمی کاروبار سے جڑے بڑے بڑے تاجروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ اگر فلم ’بہترین‘ ثابت نہ ہو سکی تو کم از کم اچھی ضرور ثابت ہوگی۔
فلمی پنڈتوں کا اندازہ ہے کہ ’گڈفرائی ڈے‘ کی چھٹی ہونے کی وجہ سے فلم کا کلیکشن اچھے پیمانے پر ہوگا۔ بھارتی ویب سائٹ ’گلیم شیم ڈاٹ کام‘ کے مطابق فلم پہلے ویک اینڈ پر 40سے 50کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔
کچھ کامیاب اور کچھ ناکام فلموں کا ہفتہ
اگر بات کریں پچھلے ہفتے ریلیز ہونے والی فلموں کی تو اس ہفتے دو فلمیں ’آتما‘ اور ’رنگ ریز‘ ریلیز ہوئی تھیں۔ اگرچہ، ویک اینڈ کوئی جان دار ثابت نہیں ہوا لیکن فلم نے ہفتے کے درمیانی دنوں میں اچھا بزنس کرلیا۔
فلم ’آتما‘ سے ایک ہی بڑا نام ’بپاشا‘ جڑا تھا۔ جبکہ، ہیرو نواز الدین تھے۔ فلم بڑے بجٹ کی نہیں تھی لیکن چونکہ اسے بڑے ڈسٹری بیوٹرز نے ہاتھوں ہاتھ لیا تھا لہذا فلم منافع میں رہے گی۔
کاش کہ اسی قسم کی باتیں ’رنگ ریز‘ کے بارے میں بھی کہی جاسکتیں۔ پریادرشن کی اس فلم پر روپیہ تو بہت خرچ ہوا لیکن فلم ابھی تک کوئی خاطر خواہ بزنس نہیں کرسکی۔
یہی کچھ فلم ’میرے ڈیڈ کی ماروتی‘ کے ساتھ ہوا۔ فلم پورے ہفتے میں صرف آٹھ کروڑ روپے کا ہی بزنس کرسکی۔
اس سے بھی برا حال ہوا نیل نتیش مکیش اور سونل چوہان کی فلم ’تھری جی‘ کا ہوا۔ فلم اس بری طرح فلاپ ہوئی کہ چھ کروڑ کے بعد بزنس ہی بند ہوگیا۔
پچھلے ہفتے کی آخری ریلیز ہونے والی فلم تھی ’جولی ایل ایل بی‘ جس نے انڈیا میں ایک ہفتے کے دوران 19کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ فلم کی کاسٹ میں شامل تھے ارشد وارثی، امریتا اور بومن ایرانی۔ فلم کامیابی کی حدوں کو چھو رہی ہے۔ یہ ریلیز کا دوسرا ہفتہ ہے جس میں اس کی قسمت کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔