محکمہٴانصاف کے ایک اہل کار نے کہا ہے کہ ہولڈر فوری طور پر سبک دوش ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ وہ تب تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، جب تک اُن کے جانشین کا تقرر نہیں ہو جاتا
واشنگٹن —
امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے، جو چھ برس سے امریکی محکمہٴانصاف کے سربراہ رہے ہیں، مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بات محکمہٴانصاف کے ایک اہل کار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی ہے۔
اُنھوں نے کہا ہے کہ ہولڈر کی طرف سے فوری طور پر سبک دوش ہونے کا ارادہ نہیں ہے، اور وہ تب تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے، جب تک اُن کے جانشین کا تقرر نہیں ہو جاتا۔
ہولڈر ملک کے پہلے سیاہ فام اٹارنی جنرل ہیں جو صدر اوباما کے دور میں سنہ 2009 سے اب تک اس عہدے پر فائز رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤٴس کے ایک اہل کار نے بتایا ہے کہ جمعرات کی شام، صدر براک اوباما مسٹر ہولڈر کے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔