پیر کے روز امریکی ریاست میساچوسسٹس میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں ایک آٹھ سالہ بچہ اور ایک چینی طالبعلم بھی شامل تھے۔
واشنگٹں —
فیڈرل بیورو آف انسویسٹی گیشن نے پیر کو بوسٹن میراتھن میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں مبینہ طور پر ملوث دو مشتبہ افراد کی تصویریں اور وڈیو جاری کر دی ہے تاکہ امریکی عوام کی مدد سے ان مشتبہ افراد کی شناخت کو ممکن بنایا جا سکے۔
ایک تصویر میں مشتبہ شخص نے سفید رنگ کی ٹوپی جبکہ دوسری تصویر میں مشتبہ شخص نے کالے رنگ کی ٹوپی پہن رکھی ہے۔ ان دونوں افراد نے کمر پر بیگز پہن رکھے ہیں۔
ایف بی آئی کے ماہر تفتیش کار رچرڈ ڈیس لاریس نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ سفید ٹوپی والے مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر دوسرے دھماکے کی جگہ پر موجود ایک ریسٹورنٹ کے سامنے اپنا بیگ چھوڑا تھا۔
رچرڈ ڈیس لاریس کے مطابق دونوں مشتبہ افراد کے پاس اسلحہ موجود ہو سکتا ہے اور وہ دونوں بہت خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ رچرڈ ڈیس لاریس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر کسی کو ان دونوں مشتبہ افراد کے بارے میں کچھ بھی معلومات حاصل ہوتی ہیں تو خود سے ان کے پاس جانے کی بجائے قانون کو ان کے بارے میں آگاہ کریں۔
رچرڈ ڈیس لاریس کا کہنا تھا کہ دونوں مشتبہ افراد کی تصاویر ایف بی آئی کی ویب سائیٹ www.fbi.gov پر جاری کر دی گئی ہیں۔
پیر کے روز امریکی ریاست میساچوسسٹس میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک ہو گئے تھے جس میں ایک آٹھ سالہ بچہ اور ایک چینی طالبعلم بھی شامل تھے۔ جبکہ ان دھماکوں میں ایک سو ستر افراد سے زائد لوگ زخمی ہوئے۔ ان میں چند زخمیوں کی ٹانگیں کاٹنا پڑیں۔