کھٹمنڈو میں ہونے والے ساوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے میں 24 سالہ حمیرا نے مد مقابل نیپال کی کھلاڑی کو شکست دیکر یہ میڈل جیتا
کراچی —
یوں تو پاکستانی خواتین ہر شعبے میں اپنی محنت و لگن کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، وہیں سخت جان مشکل کھیل سمجھے جانے والے جوڈو کراٹے کے مقابلوں میں بھی پاکستانی خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
پاکستانی خاتون حمیرا عاشق نے بین الاقوامی سطح پر ہونے والے جوڈو کراٹے میں پہلی بار گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔
کھٹمنڈو میں ہونے والے ساوتھ ایشین جوڈو چیمپئن شپ کے مقابلے میں 24 سالہ حمیرا نے مد مقابل نیپالی کھلاڑی کو شکست دیکر یہ میڈل جیتا۔
حمیرا کا تعلق لاہور سے ہے، جو گزشتہ برس سے قومی سطح پر جودو کراٹے کی تربیت حاصل کرتی رہی ہیں۔
حمیرا کے علاوہ پاکستانی خاتون کھلاڑیوں مریم جبار، بینش خان، شمائلہ گل، امبرین اور فوزیہ نے چاندی کے تمغے جیتے۔
پاکستان نے جنوبی ایشیا جوڈو چیمپئن شپ میں ہونےوالے مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، جسمیں پاکستانی کھلاڑیون نے تین سونے، تین چاندی اور چھ کانسی کے میڈل جیتے ہیں۔