رسائی کے لنکس

مارشل آرٹس میں سر پر چوٹ لگنے کا امکان زیادہ ہوتا ہے: رپورٹ


ماہرین کے مطابق سکول کے بچوں کی جانب سے مارشل آرٹس میں بڑھتی دلچسپی کے باعث چند ایسے قوانین وضع کرنے چاہیئں جس سے نہ صرف مارشل آرٹس کھیلنے والے بچے بلکہ پروفیشنل سطح پر مارشل آرٹس کھیلنے والوں کو بھی سر پر لگنے والی شدید نوعیت کی چوٹوں سے بچایا جا سکے۔

امریکی تحقیق دانوں کی جانب سے سامنے آنے والی ایک نئی رپورٹ کے مطابق پروفیشنل مارشل آرٹس کھیلنے والوں میں سر پر چوٹ لگنے کا امکان پروفیشنل سطح پر فٹ بال کھیلنے والوں سے دو گنا زیادہ ہوتا ہے۔

امریکہ بھر میں مارشل آرٹس میں لوگوں کی بڑھتی دلچسپی اس تحقیق کا سبب بنی۔ امریکی نوجوان مارشل آرٹس سے بہت متاثر ہیں اور اس کھیل میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق سکول کے بچوں کی جانب سے مارشل آرٹس میں بڑھتی دلچسپی کے باعث چند ایسے قوانین وضع کرنے چاہیئں جس سے نہ صرف مارشل آرٹس کھیلنے والے بچے بلکہ پروفیشنل سطح پر مارشل آرٹس کھیلنے والوں کو بھی سر پر لگنے والی شدید نوعیت کی چوٹوں سے بچایا جا سکے۔

مائیکل ہچیسن، یونیورسٹی آف ٹورنٹو سے منسلک ہیں اور اس تحقیق کی سربراہی کر رہے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ، ’مارشل آرٹس کا جب دیگر کھیلوں کے ساتھ تقابل کیا جاتا ہے تو یہ بات مد ِنظر رکھنی چاہیئے کہ مارشل آرٹس سے وابستہ اور دیگر کون کون سے عوامل ہیں؟‘

مارشل آرٹس کے مختلف کھیلوں میں نہ صرف کئی طرح کی تکنیک شامل ہوتی ہیں بلکہ جوڈو، کراٹے اور کک باکسنگ جیسی مشق اور مہارت بھی درکار ہوتی ہے۔
اس تحقیق سے منسلک ماہرین کہتے ہیں کہ اب تک امریکہ میں مارشل آرٹس کے کھیل میں سر پر لگنے والی ممکنہ مہلک چوٹ کے بارے میں کوئی خاطر خواہ تحقیق نہیں کی گئی ہے۔

تحقیق دانوں نے اس بات کا بھی تعین کیا کہ بارہا مکے مارنے کے باعث مد ِمقابل کھلاڑی ہوش میں نہیں رہتا اور اس کے سر پر چوٹ لگنے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ امر بھی سامنے آیا کہ 12.7 ٪ میچز میں کھلاڑی ’ناک آؤٹ‘ ہوئے جبکہ تکنیکی اعتبار سے 19٪ میچز میں کھلاڑی ’ناک آؤٹ‘ ہوئے۔ گویا دوسرے الفاظ میں مارشل آرٹس کے تقریباً ایک تہائی میچز میں کھلاڑی سر پر شدید چوٹ سے دوچار ہوئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مارشل آرٹس کی مقبولیت کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ اس حوالے سے چند نئے قوانین متعارف کرائے جائیں تاکہ اس کھیل میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حفاظت کو مقدم رکھا جا سکے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس طرح مارشل آرٹس کے یہ کھلاڑی سر پر کسی گہری چوٹ سے بچ سکتے ہیں۔
XS
SM
MD
LG