کراچی میں پہلی اسٹریٹ لائبریری قائم
Your browser doesn’t support HTML5
بانیٔ پاکستان محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر کراچی میں پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا گیا ہے۔ سڑک کنارے قائم اس کتب خانے کا مقصد مسافروں کو دورانِ سفر اور سواری کے انتظار میں وقت گزاری کے لیے کتابیں پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ اس منفرد لائبریری کے قیام کو شہری خوش آئند قدم قرار دے رہے ہیں۔