نوے کی دہائی میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی کھلاڑی شرمین خان لاہور میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر چھیالیس برس تھی۔
شرمین خان کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں اور اطلاعات کے مطابق شرمین خان دو روز قبل ہی برطانیہ سے لاہور واپس آئی تھیں ۔ ان کا انتقال نمونیا کے باعث ہوا ۔
شرمین خان نے اپنی بہن شائزہ خان کے ساتھ ملک کر کرکٹ کا آغاز کیا اور ان کے والد نے اس حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
دونوں بہنیں اپنے والد کی سپورٹ سے آگے آئیں اور پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا حص بنیں۔
دونوں بہنوں نے پاکستان کی ویمن کرکٹ کے بننے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
شرمین خان نے اپنا پہلا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 1997 میں جبکہ آخری ایک روزہ میچ سری لنکا کے خلاف 2002 میں کھیلا۔
انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ سری لنکا کےخلاف1992میں جبکہ آخری ٹیسٹ میچ آئرلینڈ کے خلاف کھیلا۔
شرمین خان نے دو ٹیسٹ میچوں اور چھبیس ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
سن 1997 میں بھارت میں ہونے والے خواتین کے عالمی کرکٹ میلے میں شرمین خان پاکستانی ٹیم کا حصہ تھیں۔