بحرین کے وزیر خارجہ نے اتوار کے روز اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے والے چار عرب ممالک تنازعے میں کمی لانے کے لیے قطر کے ساتھ مکالمے پر تیار ہیں، اگر وہ چند مطالبات مان لے۔
شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے کہا ہے کہ ''چاروں ملک قطر کے ساتھ مشروط بات چیت پر تیار ہیں کہ وہ دہشت گردی اور شدت پسندی کی اعانت بند کرنے پر سچے دل سے رضامند ہونے کا اعلان کرے؛ اور یہ کہ وہ دیگر ملکوں کے خارجہ امور میں مداخلت نہ کرنے کے عزم کا اظہار کرے، اور 13 مطالبات کا جواب دینے پر تیار ہیں''۔
اُنھوں نے یہ بات مناما میں ایک اخباری کانفریس میں کہی، جسے براہِ راست ٹیلی ویژن پر نشر کیا گیا۔
اس سے قبل، اُنھوں نےاس تنازع پر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور مصر کے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو کی۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے قطر کو مطالبات کی ایک فہرست حوالے کر چکا ہے۔