امریکہ: مختلف ریاستوں میں برفانی طوفان، معمولاتِ زندگی متاثر
امریکہ کی مختلف ریاستوں میں برف باری نے تباہی مچا دی ہے۔
کئی کئی فٹ برف پڑنے سے لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہیں۔
امریکہ کی ریاست نیو یارک میں اتوار کو برفانی طوفان کے بعد خون جما دینے والی سردی ہے۔
نیو یارک کے شہر بفلو میں برفانی طوفان کے بعد گاڑیاں برف سے ڈھکی ہوئی ہیں۔
امریکہ میں خراب موسمی حالات کی وجہ سے پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
امریکہ میں شدید موسمی حالات کی وجہ سے اب تک 34 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات نے پیر کو مزید برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
شدید ٹھنڈ کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
حکام کے مطابق شدید برف باری کے نتیجے میں مختلف حادثات و واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
برف باری کے بعد یخ بستہ ہواؤں نے سردی کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
شہری برفانی طوفان کے بعد راستہ کلیئر کر رہا ہے۔