افغانستان میں پولیس حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوب میں تیل سے بھرے ایک ٹینکر میں الٹنے بعد آگ لگنے سے کم ازکم سات افراد ہلاک ہو گئے۔
صوبہ قندھار کے پولیس سربراہ عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح پنجوائی ضلع میں پیش آنے والے اس حادثے میں تین شہری شدید زخمی بھی ہوئے۔
طالبان کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ٹینکر کو راکٹ سے نشانہ بنایا جس سے اس میں آگ لگی۔
لیکن پولیس سربراہ عبدالرزاق کہتے ہیں کہ کوئی راکٹ نہیں داغا گیا بلکہ الٹنے کے بعد ٹینکر میں آگ لگی جس نے قریب سے گزرنے والی ایک کار کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
اطلاعات کے مطابق ٹینکر اتحادی افواج کے لیے تیل لے جا رہا تھا۔