رسائی کے لنکس

افغانستان: قندھار کے گورنر کے دفتر پر حملہ، چار افراد ہلاک


دوحملہ آور جنھوں نے اپنےجوتوں میں پستول چھپا رکھے تھے ہفتے کے دِن افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار کے گورنر کے دفتر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، جہاں محافذوں کے ساتھ گولیوں کے شدید تبادلے کے واقع میں دو محافظ اوردونوں ہی حملہ آور ہلاک ہوئے۔

بظاہر اس حملے کا ہدف گورنر تورالائی ویسا تھے جو محفوظ رہے۔ بعدازاں، اُنھوں نے کہا کہ عسکریت پسند سکیورٹی کی دو چوکیوں سے گزرچکے تھےلیکن اُن کے اسلحےکا پتا نہ لگ پایا تھا، جب کہ بعد میں محافظوں نے اُنھیں آخری چیک پوائنٹ پر روکا۔

مسلح افراد نے اپنے جوتوں سے اسلحہ نکال کر فائر کرکے دو محافظوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کردیا، اور اُن کے ہتھیار اٹھا لیے۔

پولیس کو دفتر کے باہر کھڑی کی گئی ایک گاڑی کا پتا چلا جس میں آتشیں مواد نصب تھا۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

اس سے قبل وسطی وردک صوبے میں ایک سڑک پر نصب بم دھماکے کے واقع میں افغان سکیورٹی فورسز کے 10 ارکان ہلاک ہوگئے۔

ہفتے کےہی روز نیٹو نے بتایا کہ جنوب میں ہونے والے دو علیحدہ واقعات میں اُس کے دو فوجی ہلاک ہوئے۔ نیٹو کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بم دھماکے میں ایک فوجی ہلاک، جب کہ دوسرا فوجی غیر حربی وجوہ کی بنا پر آنے والے زخم کےباعث ہلاک ہوا۔

XS
SM
MD
LG