امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس جمعہ کو سنگاپور میں ہونے والے شنگری۔لا ڈائیلاگ سکیورٹی کانفرنس سے قبل اپنے متعدد ایشیائی ہم منصبوں سے ملاقات کررہے ہیں۔
سنگاپور کے وزیر دفاع Ng Eng Henسے ہونے والی ملاقات کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں طرفین نے بہترین اور طویل المدت دو طرفہ دفاعی تعلقات کو سراہا۔مسٹر Ngنے خطے میں سلامتی کے خطرات سے نمٹنے اور علاقائی سلامتی کو بڑھانے میں واشنگٹن کے جاری کردارپر دیے گئے مسٹر گیٹس کے بیان کی بھی حمایت کی۔
مسٹر گیٹس بحیثیت امریکی وزیردفاع ایشین سکیورٹی اجلاس میں پانچویں اور آخری بار شریک ہورہے ہیں۔ وہ چین اور جاپان کے وزرائے دفاع کے علاوہ ملائیشیاکے وزیر اعظم سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
اتوار تک جاری رہنے والے اس اجلاس میں 27ملکوں کے وفود شرکت کررہے ہیں۔