افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج میں شامل جارجیا کے اب تک 30 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
جارجیا کے وزیر دفاع نے افغانستان میں مہلک خودکش حملے میں اپنے ملک کے سات فوجیوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد جمعہ کو افغانستان کا دورہ کیا۔
وزیر دفاع اراکیلی الاثانیہ اپنے ملک کے فوجیوں کی ہلاکت کے بعد برسلز کا دورہ مختصر کر کے اپنے افغان ہم منصب بسم اللہ خان محمدی سے اس حملے کے بارے میں بات چیت کے لیے کابل پہنچے۔
افغان وزیر نے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی افواج میں شامل جارجیا کے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔
طالبان نے جمعرات کو صوبہ ہلمند میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
عہدیداروں کے مطابق افغانستان میں تعینات بین الاقوامی اتحادی افواج میں شامل جارجیا کے اب تک 30 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ مہینے بھی ہلمند میں ایک فوجی اڈے پر حملے میں جارجیا کے تین فوجی مارے گئے تھے۔
افغانستان میں جارجیا کے 1500 سے زائد فوجی تعینات ہیں۔