رسائی کے لنکس

افغانستان: بم حملوں میں تین نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں ہفتے کو پیش آنے والے تشدد کے تین مختلف واقعات میں نیٹو کے تین فوجی اور ایک سویلین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں ہفتے کو پیش آنے والے تشدد کے تین مختلف واقعات میں نیٹو کے تین فوجی اور ایک سویلین اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات نیٹو فورسز کے ایک ترجمان کے مطابق ایک فوجی اور نیٹو سے منسلک ایک سول اہلکار کو مشرقی افغانستان میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق قندھار میں گھریلوساختہ بموں کے دو مختلف دھماکوں میں دو مزید فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

نیٹو ترجمان نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قومیتیں نہیں بتائی ہیں لیکن افغانستان کے جنوبی اور مشرقی علاقوں میں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔
XS
SM
MD
LG