نازی دور کے جرمن سفیروں کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ

نازی دور کے جرمن سفیروں کی تصاویر ہٹانے کا فیصلہ

جرمن وزارت خارجہ نے اپنے سفارت خانوں کی دیواروں پر آویزاں نازی دور کے سفیروں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صرف اُن سفیروں کی تصاویر لگائی جائیں گی جن کی تعیناتی 1951ء کے بعد عمل میں آئی۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 1951ء کے بعد تعینات کیے جانے والے ایسے سفیر جن کا تعلق نازی حکومت سے رہا، اُن کی تصاویرکے ساتھ یہ وضاحت بھی تحریر کی جائے گی کہ اُن کا سابقہ دور سے کیا تعلق تھا۔

ہولو کاسٹ میں بچ جانے والے افراد اور اُن کے رشتہ داروں کی ایک نمائندہ تنظیم نے اسے ایک خوش آئندہ پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرمنی کی طرف سے تاریک ماضی سے نبردآزما ہونے کی جانب یہ ایک اور سنجیدہ قدم ہے۔