امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے کا بظاہر عسکریت پسندوں سے تعلق نہیں : جرمن پراسیکیوٹرز

امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے والے کا بظاہر عسکریت پسندوں سے تعلق نہیں : جرمن پراسیکیوٹرز

جرمنی کے فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والے وفاقی پراسیکیورٹزنے جمعے کےروز کہاکہ فوری طورپر ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ ظاہر ہوکہ فائرنگ کرنے والے شخص کا تعلق کسی عسکریت پسند گروپ ہو۔ اس واقعہ میں امریکی ایئرفورس کے دو اہل کار ہلاک ہوگئے تھے

پراسیکیوٹرز کا کہناہے کہ کوسوو سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ اریڈ اوکا نے جمعرات کو عدالت میں پیش ہونے سے قبل اپنے جرم کا اعتراف کرلیاتھا۔

اس واقعہ میں دو امریکی ایئر مین زخمی بھی ہوئے تھے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ مشتبہ شخص نے فرینکفرٹ ایئر پورٹ پر اس بس پر فائرنگ کی تھی جس میں امریکی فوجی اہل کار سوار تھے۔

اس سے قبل پراسیکیوٹرز نے کہا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ اوکا نے یہ فائرنگ کرنے والا اسلامی انتہاپسندی سے متاثر تھا۔

بدھ کے روز امریکی صدر براک اوباما نے فائرنگ کے واقعہ پر اپنے دکھ کا اظہار کیا تھا۔

جرمنی کی چانسلر آنگلا مرخیل نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہاتھا کہ ان کی حکومت اس واقعہ کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کرے گی۔

کوسوو کی حکومت نے بھی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔