امارات میں سونا اگلنے والی مشین؛ عنقریب کریڈٹ کارڈ سے چلے گی

امارات میں سونا اگلنے والی مشین؛ عنقریب کریڈٹ کارڈ سے چلے گی

امارات میں سونا اگلنے والی مشین؛ عنقریب کریڈٹ کارڈ سے چلے گی

ابوظہبی کے شاندار ہوٹل امارات پیلس نے چاکلیٹ اور کھٹی میٹھی گولیوں کے بجائے وینڈنگ مشینوں سے سونا اگلوانے کا کام شروع کیا ہے۔

اعلٰی ٹیکنالوجی کی اس مشین کا افتتاح بدھ کے روز کیا گیا۔

اب ہوٹل میں آنے والے مہمان سکے ڈال کر سونے کی ڈلیاں یا سکے خرید سکیں گے۔

اس مشین کے جرمن موجد تھامس گیِزلر کا کہنا ہے کہ یہ مشین ہر دس سیکنڈ کے بعد منڈی کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے قیمت میں رد و بدل کرتی رہے گی تاکہ گاہکوں کو تازہ ترین اور صحیح قیمت کا علم رہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ اپنی اس نئی ایجاد یعنی مشین کو بیچنے کے لیے امارات میں اس لیے لائے ہیں کہ اِن کے بارے میں مشہور ہے کہ یہ لوگ اچھی قیمت ادا کرتے ہیں اور یہاں کی معیشت مضبوط ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس مشین کو بہتر بنائیں گے تاکہ یہ کریڈٹ پر بھی چل سکے۔