امریکی محکمہ دفاع نے جمعرات کو اعلان کیا ہےکہ گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے ایک قیدی ماجد خان کو بیلیز منتقل کیا جا رہا ہے۔
ماجد خان نے فروری 2012 میں ملٹری کمیشن کے سامنے قصوروار ہونے کا اعتراف کیا تھا۔
plea agreement کے تحت ماجد خان نے امریکی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور اپنے تعاون کے وعدے کو پورا کرنے کا عہد کیا تھا۔
انہیں 10 سال سے زیادہ کی قید کی سزا سنائی گئی تھی جو انہوں نے پوری کر لی ہے۔
محکمہ دفاع نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا ہے کہ 22 دسمبر 2022 کو سیکرٹری آف ڈیفنس آسٹن نے کانگریس کو بتایا تھاکہ ان کا ارادہ ماجد خان کو بیلیز کی حکومت کو منتقل کرنے کا ہے، اور بیلیز کے شراکت داروں سے مشاورت کے ساتھ ہم نے ذمہ دارانہ منتقلی کے تقاضے پورے کر لیےہیں۔
پینٹاگان کی پریس ریلیز کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ، بیلیز کی حکومت اور دیگر شراکت داروں کی جانب سے امریکہ کی ان کوششوں کی حمایت کو سراہتا ہے جو قیدیوں کی تعداد کو ذمہ دارانہ طور پر کم کرنے اور بالآخر گوانتاناموبے کی تنصیب کو بند کرنے پر مرکوز ہیں۔
اس وقت گوانتاناموبے میں 34 قیدی ہیں جن میں سے 20 منتقلی کے اہل ہیں، مزید تین قیدی وقفوں سے عمل میں آنےوالے نظرثانی بورڈ کے لیے اہل ہیں۔ 9 (قیدی)فوجی کمیشن کے پراسس(Processes ) میں ہیں اور باقی دو قیدیوں کو فوجی کمیشنز میں سزا سنائی گئی ہے۔