حکام کے مطابق پانچ مسلح افراد نے نیٹو کے کنٹینر لے جانے والے تین ٹرکوں کو روکا اور ان کے ڈرائیوروں اور کلینروں کو اتارنے کے بعد ایک ٹرک کو آگ لگادی۔
واشنگٹن —
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے رسد لے جانے والے ایک ٹرک کو نذرِ آتش کردیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق واقعہ ہفتے کو خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود کے نزدیک پیش آیا۔
مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار علی شیر نے 'اے ایف پی' کو بتایا ہے کہ پانچ مسلح افراد نے نیٹو کے کنٹینر لے جانے والے تین ٹرکوں کو روکا اور ان کے ڈرائیوروں اور کلینروں کو اتارنے کے بعد ایک ٹرک کو آگ لگادی۔
'اے ایف پی' کے مطابق ایک مقامی انٹیلی جنس افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔
تاحال کسی تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں اس علاقے میں مبینہ طالبان شدت پسند افغانستان میں تعینات نیٹو کے لیے رسد لانے اور لے جانے والے ٹرکوں کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔