وائٹ ہاؤس  کی  تاریخ کی 19ویں شادی کی تقریب ہفتے کو منعقد ہو رہی ہے

 صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن اپنی پوتی نومی بائیڈن اور ان کے منگیتر پیٹر نیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان کے سامنے جن کی شادی ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے : فوٹو ایسو سی ایٹڈ پریس جون 2022

صدر بائیڈن اور خاتون اول جل بائیڈن اپنی پوتی نومی بائیڈن اور ان کے منگیتر پیٹر نیل کے ساتھ وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان کے سامنے جن کی شادی ہفتے کو وائٹ ہاؤس میں منعقد ہو رہی ہے : فوٹو ایسو سی ایٹڈ پریس جون 2022

امریکی صدر جو بائیڈن کی پوتی نومی بائیڈن اور پیٹر نیل کی شادی ہفتے کے روزوائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں انجام پا رہی ہے ۔یہ وائٹ ہاؤس کی تاریخ کی 19ویں شادی ہو گی اور وائٹ ہاؤس ہساریکل ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اس مقام پر کسی بھی صدر کی پوتی کی پہلی شادی ہو گی۔

صدر کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کی بیٹی نومی بائیڈن ایک وکیل ہیں۔ نیل نے حال ہی میں یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے لاء اسکول سے گریجویشن کیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں انجام پانے والی اب تک کی 18 میں سے9 شادیاں صدر کی بیٹیوں کی تھیں ۔

سب سے حالیہ شادی رچرڈ نکسن کی بیٹی ٹریسیا کی تھی جو 1971 میں وائٹ ہاؤس میں ہوئی تھی اور اس سے پہلے لنڈن بی جانسن کی بیٹی لنڈا کی شادی تھی جو 1967 میں انجام پاِئی ۔

لیکن خواتین اول کی بھانجیاں ، ایک نواسی اور ایک بیٹے بھی وائٹ ہاؤس میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے ۔ ایک صدر گروور کلیولینڈ نے بھی اپنے عہدے کے دوران وائٹ ہاؤس میں ازدواجی رشتے سے منسلک ہوئے تھے ۔

گروور کلیولینڈ سابق امریکی صدر جن کی شادی وائٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کے دوران ہوئی تھی: فائل فوٹو

گروور کلیولینڈ سابق امریکی صدر جن کی شادی وائٹ ہاؤس میں اپنے عہدے کے دوران ہوئی تھی: فائل فوٹو

خاتون اول جِل بائیڈن ن کا کہنا ہے کہ وہ اپنی خوبصورت پوتی کو اپنی شادی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اور اپنی پسندیدہ چیزوں کا انتخاب کرتے دیکھ کر بہت خوش ہیں ۔

گلوکار کیلی کلارکسن کے ایک حالیہ ٹاک شو کے دوران خاتون اول نے کہا کہ مجھےاس وقت کا شدت سےانتظار ہے جب آپ سب اسے دلہن کے طور پر دیکھیں۔

وائٹ ہاؤس کے ہسٹایکل ایسو سی ایشن کے صدر اسیورٹ مک لورین کا کہنا ہےکہ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی خصوصی تقریبات جلد بھلائی نہیں جاتیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو وہاں کوئی تعطیل منانے یا اپنی زندگی کے کسی خصوصی موقع مثلا ً شادی کی تقریب کا اعزاز نصیب ہو تو یہ ایک بہت یادگار موقع ہوتا ہے ۔

وائٹ ہاؤس میں اب تک ہونےوالی شادیوں میں سے پانچ شادیاں ایسٹ روم ، چار بلیو روم میں اور دو اوول آفس سے چند قدم دور روز گارڈن میں ہوئیں۔

جون 1971 میں، روز گارڈن میں ہونےوالی پہلی شادی کے موقع پر تقریباً 400 مہمانوں نے اس منظرکو دیکھا جب نکسن، ٹریسیا کو ساؤتھ پورٹیکو کی سیڑھیوں سے نیچے اپنے ہونے والے داماد اور دلہن کا انتظار کرتے ہوئے دولہا ایڈورڈ کاکس تک لے جا رہے تھے۔

ٹریسیا نکسن اور ان کے شوہر ایڈورڈ فنچ کاکس 12 جون 1971 کو اپنی شادی کے بعد وائٹ ہاوس کے روز گارڈن میں ۔ فوٹو اے پی

ٹریسیا نکسن اور ان کے شوہر ایڈورڈ فنچ کاکس 12 جون 1971 کو اپنی شادی کے بعد وائٹ ہاوس کے روز گارڈن میں ۔ فوٹو اے پی

لیموں کےذائقے والا انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ان کی شادی کا کیک چھ پرتوں پر مشتمل تھا اور اس کا وزن 159 کلو گرام تھا۔ صدر نکسن نے وائٹ ہاوس کے شیف ریکس سکوٹن کو شادی کی تقریب کو مربوط کرنے میں مدد پر شکریے کا ایک نوٹ بھیجا تھا ۔

اکتوبر 2013 کو براک اوباما کے وائٹ ہاوس کی چیف فوٹوگرافر پیٹر سوزااور پیٹی لیز روز گارڈن میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ۔

وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن نے دو ڈیمو کریٹک سیاسی خاندانوں کو بھی ایک دوسرے کو جوڑنے کا موقع فراہم کیا جب مئی 1994 میں اس وقت کی خاتون اول ہلری کلنٹن کے ایک بھائی اینتھونی راڈہم، اور کیلیفورنیا کی اس وقت کی سینیٹر باربرا باکسر کی بیٹی نکول باکسر ، نے ایک نجی تقریب کے دوران ایک دوسرے سےز ندگی بھر ساتھ نبھانے کے وعدے کئے ۔

اس تقریب میں لگ بھگ 250 مہمانوں میں صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن شامل تھیں ۔ بائیڈن اور باربرا باکسر اس وقت سینیٹ میں فرائض انجام دےرہے تھے ۔ استقبا لئے کی تقریب خاتون اول کے گارڈن میں منعقد ہوئی جس کے بعد اسٹیٹ ڈائننگ روم میں ڈنر اور پھر ایسٹ روم میں ڈانس کی محفل ہوئی ۔

لیکن وائٹ ہاؤس میں ہونے والی شادی کسی دیر پا شادی کی ضمانت نہیں ہے ۔ اس جوڑے کے درمیان 2001 میں طلاق ہو گئی اور راڈھم کا 2019 میں انتقال ہو گیا۔

لنڈا جانسن روب نے کہا کہ انہوں نے کبھی وائٹ ہاؤس میں شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا، لیکن حالات نے ان کے لیےعملی طور پر انہیں اور کیپٹن چارلس روب کو دسمبر 1967 میں وہاں شادی کا بندھن باندھنے کرنے کا موقع فراہم کیا ۔

لنڈا جانسن روب نے2018 میں وائٹ ہاؤس ہسٹاریکل ایسوسی ایشن کے ایک پوڈ کاسٹ پر کہا ، کہ ہم دونوں کو اس سے بھی پہلے شادی کرنا تھی جتنا کہ مجھے پسند تھا کیونکہ روب ویتنام جانے والے تھے، اور اس لیے ہم جلد شادی کرنا چاہتے تھے اور یہ ان کے جانے سے صرف تین ماہ قبل ہوئی۔

نو شادی شدہ میرین کور چارلس ایس روب اور لنڈا جانسن اپنے والدین صدر لنڈن جانسن اور خاتون اول لیڈی برڈ جانسن اور دولہا کے والدین جیمز ایس راب اور فرانسس روب کے ساتھ 9 دسمبر 1967 کو وائٹ ہاوس میں : فوٹو اے پی

ان دونوں کی شادی کی تقریب وائٹ ہاؤس کے ایسٹ روم میں منعقد ہوئی جہاں 1906 میں ایلس روزویلٹ لانگ ورتھ کی شادی ہوئی تھی جس میں لگ بھگ 500 مہمان شریک ہوئے تھے ۔

فوجی شادیوں کی روایت کے مطابق انہوں نے روب کی تلوار سے اپنا ویڈنگ کیک کاٹا جو 6 فٹ اونچا اور 250 پونڈ وزنی تھا۔ لنڈا جانسن روب نے کہا کہ وہ خوش قسمت تھیں ۔ سرخ ان کا پسندیدہ رنگ ہے اور دسمبر کی شادی کی تقریب کا مطلب یہ تھا کہ پورا وائٹ ہاؤس پہلے ہی کرسمس کے لیے سجایا جاچکا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ لیڈی برڈ جانسن کی پریشانی کچھ کم ہو گئی تھی ۔ کیوں کہ وہ اسی سجاوٹ کو جو بہت شاندار تھی شادی کی تقریب میں استعمال کر سکتی تھیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہمیشہ پیسہ بچانے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کرتی رہتی تھیں۔