ہانگ کانگ میں 2003ء کے بعد پہلی مرتبہ کسی شخص کے برڈ فلو میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
سیکرٹری صحت یورک چو نے بتایا ہے کہ ایک 59 سالہ خاتون میں اِس بیماری کی تشخیص کے بعد اُنھیں ہسپتال میں دوسرے لوگوں سے الگ رکھا جا رہا ہے۔
چو کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ میں برڈ فلو کے خطرے کا درجہ بڑھا دیا گیا ہے اور حکام ایسی مارکیٹوں کی جانچ پڑتال کا آغاز کریں گے جہاں مرغیوں اور دیگر پرندوں کا کاروبار کیا جاتا ہے۔
1997ء میں ہانگانگ میں برڈ فلو کی وجہ سے چھ افراد کی ہلاکت کے بعد بڑے پیمانے پر مرغیاں اور دوسرے پرندے تلف کیے گئے تھے۔