ویب ڈیسک —
بھارت کے ایک گاؤں میں انسانوں جیسی شکل کے بکری کے بچے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آرہے ہیں، جبکہ اس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ریاست راجستھان میں جے پور شہر کے قریبی گاؤں، نموڈیا میں جنم لینے والے اس سیاہ میمنے کا چہرہ عام بکریوں کی طرح مخروطی ہونے کے بجائے سیدھا ہے اور اس کی دونوں آنکھیں سامنے کی جانب ہیں۔
بکری کے مالک مکیش جی پوجاپاپ کو علم ہے کہ یہ بچہ ایک خاص بیماری سائیکلوپیا کا شکار ہے۔
انسان بھی اس بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں۔
گاؤں کے کچھ لوگوں نے بکری کے اس بچے کو بھگوان کا اوتار قرار دے کر پوجا شروع کر دی ہے۔