پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ایک روزہ میچوں میں اس کا نمبر آٹھواں ہے۔
کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان ایک درجہ ترقی کر کے دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔
سری لنکا کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے جب کہ آسٹریلیا تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔
ویسٹ انڈیز اس نئی فہرست میں پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ کی درجہ بندی میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ ایک روزہ میچوں میں اس کا نمبر آٹھواں ہے۔
پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف اپنی آخری کرکٹ سیریز میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔