یہ عکس در اصل کیسنی خلائی گاڑی سے جولائی میں لی گئی 141 تصاویر کا مجموعہ ہے۔ اس میں زحل اور اس کے اندرونی حالوں کے نظام کے گرد 651,591 کلومیٹر میں موجود اجسامِ فلکی نظر آ رہی ہیں۔
امریکہ کی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ نے خلا سے لی گئی سیئٹرن یا زحل کی قدرتی رنگوں میں تصویر جاری کی ہے جس میں اس سیارے کے چاند اور ہالوں کے علاوہ کرہ ارض، زہرہ اور مریخ بھی نظر آ رہے ہیں۔
یہ عکس در اصل کیسنی خلائی گاڑی سے جولائی میں لی گئی 141 تصاویر کا مجموعہ ہے۔ اس میں زحل اور اس کے اندرونی حالوں کے نظام کے گرد 651,591 کلومیٹر میں موجود اجسامِ فلکی نظر آ رہی ہیں۔
اس عکس میں زحل کے نیچے دائیں جانب چمکتا ہوا نیلے رنگ کا نقطہ کرہ ارض ہے اور سیارے کے اوپر بائیں جانب چمکتا ہوا نقطہ زہرہ ہے، جب کہ اس کے بائیں جانب سرخ رنگ کا مدھم نقطہ مریخ ہے۔
عکس میں زحل کے ساتوں چاند بھی نظر آ رہے ہیں۔
کیسنی سے لی جانے والی تصاویر سے متعلق ٹیم کی سربراہ کیرولن پورکو نے کہا ہے کہ ’’اس ایک شاندار عکس کی شکل میں کیسنی نے ہمیں نہایت حیرت انگیز اجسامِ فلکی کی کائنات فراہم کر دی ہے۔‘‘
سن 1997ء میں خلا میں بھیجی گئی کیسنی نامی اس خلائی گاڑی نو برس سے بھی زائد عرصہ سے زحل کے نظام کی تحقیق کر رہی ہے۔ ناسا یہ مشن 2017ء تک جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔