شمالی بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے صدر مقام شملہ سے 45 میل دور بس کے ایک حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔خبروں کے مطابق حادثہ بریکوں کے فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
شمالی بھارت میں بس کے ایک حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعرات کے روزبھارتی ریاست ہماچل پردیش کے صدر مقام شملہ سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ بس کے بریک فیل ہوگئے تھے جس کی وجہ سےبس قابو ہوکرسڑک کے کنارے موجود تمام رکاوٹوں کوتوڑتی ہوئی 46 میٹر گہرے گڑھے میں جاگری۔
بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والا یہ دوسرا افسوسناک واقعہ ہے۔اس سے قبل بدھ کو ہماچل پردیش کے ہی ضلع منڈی میں ٹرک کے ایک حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔