پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو علی الصبح ضلع محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس میں بنگلور سے حیدر آباد جانے والی بس کی ایندھن کی ٹینکی میں بظاہر سڑک پر کسی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس میں آگ لگنے سے کم از کم 40 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو علی الصبح ضلع محبوب نگر کے قریب پیش آیا جس میں بنگلور سے حیدر آباد جانے والی بس کی ایندھن کی ٹینکی میں بظاہر سڑک پر کسی رکاوٹ سے ٹکرانے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
حکام کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور مسافروں کو اپنی جان بچانے کی مہلت نہ مل سکی۔
بس کے ڈرائیور اور معاون کے علاوہ چند مسافر کھڑکیاں توڑ کر گاڑی سے نکلنے میں کامیاب رہے۔
پولیس کے مطابق جھلسی ہوئی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
بھارت میں خراب سڑکوں، گاڑیوں کی ناقص حالت اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے باعث ہر سال سڑک کے حادثات میں ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔