امریکہ میں مختصر سرمائے سے بنائی جانے والی ایک فلم کا ٹریلر، جس میں پیغمبر اسلام کی تضحیک کی گئی ہے، انٹرنیٹ پر جاری کیے جانے کے نتیجے میں پہلے ہی لیبیا اور مصر میں پرتشدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔
بھارتی کنٹرول کے کشمیر کے ایک مسلم دینی راہنما نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمالیائی علاقے سے چلے جائیں کیونکہ اسلام مخالف فلم کے نتیجے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انہیں خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔
امریکہ میں مختصر سرمائے سے بنائی جانے والی ایک فلم کا ٹریلر، جس میں پیغمبر اسلام کی تضحیک کی گئی ہے، انٹرنیٹ پر جاری کیے جانے کے نتیجے میں پہلے ہی لیبیا اور مصر میں پرتشدد مظاہرے ہوچکے ہیں۔
جمعے کو بھارتی کنٹرول کے کشمیر کے ایک عالم بشیرالدین احمد نے کہاہے کہ صورت حال کی نزاکت کا احساس کرتے ہوئے امریکیوں کو اپنے تحفظ کی خاطر فوری طورپر کشمیر چھوڑ دینا چاہیے کیونکہ مذکورہ فلم مسلم اکثریتی وادی میں بے چینی پیدا کرسکتی ہے۔
بشیرالدین احمد کا کہناتھا کہ اس فلم سے مسلمانوں کے جذبات کی دل آزاری ہوئی ہے۔
انہوں نے دنیا بھر کے مظاہرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ امریکہ جیسے ممالک کو ایسی فلمیں جاری کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے جن سے مسلمانوں کے جذبات بھڑکانے کا سبب بن سکتی ہوں۔