اس حادثے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ریل گاڑی کا ڈرائیور اور اُن کا معاون بھی شامل ہے۔
بھارت میں ریلوے حکام کے مطابق ملک کے شمال میں ریل گاڑی کے ایک حادثے میں کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
عہدیداروں کے مطابق گورکھ پور ٹرین اترپردیش ریاست میں پیر کی صبح ایک کھڑی ٹرین سے جا ٹکرائی۔
اس حادثے میں 50 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں ریل گاڑی کا ڈرائیور اور اُن کا معاون بھی شامل ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو اہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
دو گاڑیوں میں تصادم سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
بھارت میں رواں ماہ کے آغاز میں ممبئی سے 110 کلومیٹر جنوب میں روہا اسٹیشن کے قریب ریل گاڑی کے ایک حادثے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
بھارت میں ریل نیٹ ورک کا شمار دنیا کے بڑے ریلوے نیٹ ورکس میں ہوتا ہے۔ ملک میں ایسے حادثات کی وجہ پٹڑیوں کی مناسب دیکھا بھال نا ہونا اور عملے کی لاپرواہی بتایا جاتا ہے۔