میڈیکل کالج کی طالبہ کو علاج کے لیے سنگا پور منتقل کیا گیا تھا
واشنگٹن —
سنگاپور کے ماؤنٹ الزبتھ ہسپتال کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر کیلون لوح کی جانب سے ایک اعلان میں بتایا گیا کہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی 23 سالہ بھارتی طالبہ سنگاپور میں ہفتے کے روز صبح کے وقت چل بسی۔ اسے چند روز پہلے ہی علاج کی غرض سے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا۔ متاثرہ لڑکی میڈیکل کی طالبہ تھی۔
اس سے قبل سنگاپور ماؤنٹ الزبتھ ہاسپٹل نے اپنے ایک حالیہ اعلان میں لڑکی کی حالت کو تشویشناک قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے۔
میڈیکل کالج کی طالبہ کو 16 دسمبر کی رات نئی دہلی میں ایک چارٹرڈ بس میں سوار ہونے کے بعد چھ افراد نے لوہے کی سلاخوں سے بری طرح مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے چلتی بس سے نیچے دھکا دے دیا تھا۔
پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تمام چھ افراد کو گرفتار کرکے ان پر اقدام قتل اور اجتماعی جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔