سنگاپور ماؤنٹ الزبتھ ہاسپٹل نے کہاہے کہ اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والی بھارتی طالبہ کی حالت، جسے علاج کے لیے وہاں لایا تھا، مزید بگڑ گئی ہے۔
اس سے قبل جمعے کو اپنے ایک بیان میں اسپتال انتظامیہ نے بتایا تھا کہ ابھارتی طالبہ اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے اور اسے شدید دماغی چوٹوں کا بھی سامناہے۔
اسپتال کے سربراہ کیلون لوہ نے جمعے کے رو ز کہا کہ دماغی چوٹوں کے علاوہ مریضہ کو بھارت میں دل کا دورہ بھی پڑچکاہے اور وہاں اس کے تین آپریشن بھی کیے جاچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے پھیپھڑوں اور پیٹ میں بھی سوزش ہے اور وہ اپنے بقا کی جنگ لڑ رہی ہے۔
کیلون لوہ کا کہناہے کہ ایک روز قبل جب 23 سالہ طالبہ کو اسپتال میں لایا گیا تو اس کی حالت انتہائی مخدوش تھی۔
میڈیکل کالج کی طالبہ کو 16 دسمبر کی رات نئی دہلی میں ایک چارٹرڈ بس میں سوار ہونے کے بعد چھ افراد نے لوہے کی سلاخوں سے بری طرح مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کرنے کے بعد اسے چلتی بس سے نیچے دھکا دے دیا تھا۔
پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تمام چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور ان پر اقدام قتل اور اجتماعی جنسی زیادتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔