’’ملزم کے خلاف مقدمہ غلط طور سے چلایا گیا‘‘: پاکستانی سفیر

  • قمر عباس جعفری

ذوالفقار کی بہن، حمیرہ بیبی کی گریہ و فریاد

ایسے میں جب انڈونیشیا میں ذوالفقار علی کو پھانسی کی سزا دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ ’’وہ بے گناہ ہے؛ اور ایک جوڈیشل رویو میں یہ بات طے کر دی گئی ہے‘‘

انڈونیشیا میں پاکستان کے سفیر عاقل ندیم نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں جس پاکستانی، ذوالفقار علی کو پھانسی کی سزا دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، اس کا مقدمہ، بقول اُن کے، ’’غلط طور سے چلایا گیا‘‘۔

اُنھوں نے کہا ہے کہ ’’وہ بے گناہ ہے اور ایک جوڈیشل رویو میں یہ بات طے کر دی گئی ہے‘‘۔

وہ جمعرات کو ’وائس آف امریکہ‘ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں میزبان قمر عباس جعفری کے سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے، منسلک آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5

جکارتہ میں پاکستانی سفیر کی وائس آف امریکہ سے بات چیت